عہد روما سے متعلق کلیسا کی دریافت

علاقہ اپنے تاریخی آثار کی بدولت وہ مقام پا کر رہے گا کہ جس کا یہ حق رکھتا ہے اور اس کے لئے امن و امان کی فضاء کا قائم ہونا ضروری ہے: قدرت الدین آرزو

342962
عہد روما سے متعلق کلیسا کی دریافت

عہد روما سے متعلق کلیسا کی دریافت۔۔۔
وزیر خوراک ، زراعت و مویشی بانی قدرت الدین آرزو نے دیار بکر میں آثار قدیمہ کی کھدائی کے کام کا جائزہ لیا۔
وزیر قدرت الدین نے کھدائی سے دریافت ہونے والے 'زیرزیوان' کلیسا کو گھوم پھِر کر دیکھا اور کھدائی کے جاری کام کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں آثار قدیمہ کی دریافت کے لئے اہم اور سنجیدہ سطح کا کام ہو رہا ہے ۔ یہاں ہونے والی کھدائی میں بھی جو کلیسا دریافت ہوا ہے وہ عہد روما کی تاریخ پر روشنی ڈالے گا۔
قدرت الدین آرزو نے کہا کہ یہ علاقہ اپنے تاریخی آثار کی بدولت وہ مقام پا کر رہے گا کہ جس کا یہ حق رکھتا ہے اور اس کے لئے امن و امان کی فضاء کا قائم ہونا ضروری ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں