سانولا بالی ووڈ جو آپریشن سے گورا بنا

بالی ووڈ میں پلاسٹک سرجری کے ذریعے خوبصورتی حاصل کرنے والی اداکاراؤں کے ساتھ ساتھ وہ اداکارائیں بھی ہیں جو بنیادی طور پر سانولی رنگت کی مالک تھیں لیکن بعد میں یکدم گوری ہو گئیں جس پر ان کے مداح بھی حیران ہوئے

340797
سانولا بالی ووڈ جو آپریشن سے گورا بنا

بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں کے بارے میں تو آپ جانتے ہوں گے جنہوں نے اپنی موٹی ناک کو ستواں بنانے، اپنے ہونٹوں کی خوبصورتی، چہرے کے خدوخال و دیگر عوارض میں بہترین کے لیے پلاسٹک سرجری کا سہارا لیا لیکن اب پلاسٹک سرجری کا رواج پرانا ہو چکا ہے۔
پلاسٹک سرجری کے ذریعے خوبصورتی حاصل کرنے والی اداکاراؤں کے ساتھ ساتھ وہ اداکارائیں بھی ہیں جو بنیادی طور پر سانولی رنگت کی مالک تھیں لیکن بعد میں یکدم گوری ہو گئیں جس پر ان کے مداح بھی حیران ہوئے ۔ آج ہم آپ کو ان سانولی اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جنہوں نے ’’سکن لائٹننگ‘‘ (Skin Lightening) کے ذریعے اپنا رنگ گورا کیا۔ آپ کو یاد ہو گا کہ اداکارہ کاجل کی ’’بازی گر‘‘ جیسی اپنی ابتدائی فلموں میں رنگت بہت سانولی تھی لیکن بعد میں ان کی آنے والی فلموں ’’مائی نیم از خان‘‘ اور ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ وغیرہ میں وہ بہت گوری دکھائی دیں۔ آپ لوگ سمجھتے ہوں گے کہ شاید یہ میک اپ کا کمال ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ کاجل نے سکن لائٹننگ کے ذریعے اپنی رنگت گوری کروائی تھی۔ سری دیوی نے بہت کم عمر میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا گیا، سب سے پہلے وہ بطور چائلڈ سٹار سکرین پر نمودار ہوئی تھیں۔ بالی ووڈ پر کئی سال تک راج کرنے والی سانولی رنگت کی ہیروئن سری دیوی نے بھی سکن لائٹننگ کے ذریعے ہی گورا رنگ حاصل کیا تھا۔ بھانو ریکھا گنیسان نے جو بالی ووڈ میں صرف ریکھا کے نام سے مشہور ہوئیں انڈسٹری کو کئی کامیاب فلمیں دیں۔ آغاز میں ان کی رنگت بھی سانولی تھی لیکن بعد میں وہ گوری ہو گئیں۔بتایا جاتا ہے کہ ان کی گوری رنگت کے پیچھے بھی سکن لائٹننگ کا ہاتھ ہے۔ بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی کو کون نہیں جانتا، جس نے ان کی تمام فلمیں دیکھ رکھی ہیں اسے معلوم ہوگا کہ ابتدائی فلموں میں وہ سانولی رنگت کی تھیں لیکن بعد میں وہ بہت زیادہ گوری ہو گئیں۔ انہوں نے بھی اپنی سانولی رنگت کو گورا کرنے کے لیے سکن لائٹننگ کے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی تھیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں