بھارتی اداکارہ آسین پیا گھر سدھارنے کی تیاریوں میں

سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد آسین شادی کی تیاریوں میں

323101
بھارتی اداکارہ آسین پیا گھر سدھارنے کی تیاریوں میں

سُپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اداکارہ آسین نے شادی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
آسین عنقریب شادی کا پروگرام رکھتی ہیں اور اس کے لئے وہ فلم انڈسٹری بھی چھوڑنے کے لئے تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وُڈ کی اداکارہ آسین بھارت میں الیکٹرونکس مصنوعات بنانے والی مقامی کمپنی کے مالک راہول شرما سے شادی کر رہی ہیں۔
شادی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور آسین اپنی زیر تکمیل فلموں کی شوٹنگ کو بھی جلد از جلد مکمل کر رہی ہیں۔
آسین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سے منسلک لوگوں کو بھی وقت دینا چاہتی ہیں یہی وجہ ہے وہ فلم پروڈیوسروں کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کے تحت اپنا کام جلد از جلد مکمل کرنا چاہتی ہیں۔
آسین کی ہٹ فلموں میں گجنی، ریڈی، ویلکم 2 اور بول بچن شامل ہیں ۔
انہوں نے سلمان خان، عامر خان اور اکشے کمار جیسے سپر ہٹ ہیرووں کے ساتھ کام کیا ہے۔
آسین کے آئندہ فلم'آل از ویل ' رواں مہینے میں ریلیز ہو رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں