ایشیا کا طویل ترین افطاری دستر خوان کشمیر میں لگا

مقبوضہ کمشیر میں نوجوانوں کے ایک گروپ نے دعوی کیا ہےکہ انہوں نے سری نگر کی خوبصورت ڈل جھیل کے کنارے ایشیا کی سب سے لمبی افطار دعوت کی میزبانی کی ہے

380272
ایشیا کا طویل ترین افطاری دستر خوان کشمیر میں لگا

کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے دعوی کیا ہےکہ انہوں نے سری نگر کی خوبصورت ڈل جھیل کے کنارے ایشیا کی سب سے لمبی افطار دعوت کی میزبانی کی ہے ۔
منتظمین نے کہا کہ افطار میں کھانے کے لئے بچھايا گیا کپڑا 1.6 کلومیٹر سے زیادہ طویل تھا.
انہوں نے دعوی کیا کہ اس سے 1.03 کلومیٹر کا پچھلا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے.
منتظمین نے دعوی کیا کہ خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں لوگ ڈل جھیل کے کنارے جمع ہوئے اور افطار میں حصہ لیا.

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں