دنیا کا طویل ترین افطاری دستر خوان

مصر کے شہر اسکندریہ میں روزے داروں کے لیے دنیا کا طویل ترین افطاری دستر خوان لگایا گیا جس پرسات ہزار روزہ داروں نے افطار ی کی ۔

326033
دنیا کا طویل ترین افطاری  دستر خوان

مصر کے شہر اسکندریہ میں روزے داروں کے لیے دنیا کا طویل ترین افطاری دستر خوان لگایا گیا جس پرسات ہزار روزہ داروں نے افطار ی کی ۔
مصر کے شہر اسکندریہ میں 800 طلبا نے رضاکارانہ طور پر دنیا کا سب سے بڑا افطاری دستر خوان لگایا گیا۔ دستر خوان کے لئے افطاری کا سامان مصر کی فوج نے مہیا کیالیکن مخیرتاجروں اور شہریوں نے بھی اس کی تیاری میں بھرپورطریقے سے عطیات دیئے تھے۔
دنیا کے طویل ترین اس دسترخوان پربیک وقت 10 ہزارافراد کے ایک ساتھ افطاری کی گنجائش تھی۔ یہ دستر خوان خاص و عام ہرشخص کے لئے بلا معاوضہ کھلا تھا تاہم اس دستر خوان پر بیک وقت 7 ہزار روزے داروں نے ہی افطاری کی ہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں