سلطان احمد اسکوائر میں سحری کی گہما گہمی

استنبول کا سلطان احمد اسکوائر افطاری کے ساتھ ساتھ سحری کے اوقات میں بھی مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے

324110
سلطان احمد اسکوائر میں سحری کی گہما گہمی

سلطان احمد اسکوائر میں سحری کی گہما گہمی۔۔۔
استنبول کا سلطان احمد اسکوائر افطاری کے ساتھ ساتھ سحری کے اوقات میں بھی مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ماہِ رمضان کے حسن اور خوبصورتی کو بھرپور شکل میں پیش کرنے کی وجہ سے شہری جوق در جوق سلطان احمد اسکوائر کا رُخ کرتے ہیں اور گھروں میں پکائے ہوئے پکوانوں کے ساتھ اسکوائر کے پارکوں میں بیٹھ کر سحری کرتے ہیں مشہور مقامات کے سامنے یادگاری تصاویر اترواتے ہیں اور یوں اتحاد و بھائی چارے کے ماحول کا لطف اٹھاتے ہیں۔
استنبول کے مکینوں کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی اس ماہِ مبارک کی برکتوں کو استنبول میں آ کر سمیٹنے کے خواہش مند عوام کھلے ریستورانوں سے کھانا کھاتے ہیں۔
استنبول کا یہ جوش خروش اور رنگا رنگی غیر ملکی سیاحوں کی بھی مرکز توجہ بنتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں