نیویارک میں جل پری مارچ

امریکہ کے شہر نیویارک میں موسم گرما کی آمد کے ساتھ منعقدہ اور ملک کی اہم سرگرمیوں میں سے ایک شمار ہونے والی 33 ویں" جل پری مارچ " ایک کارنیوال جیسی رنگا رنگی کے ساتھ منعقد ہوئی

312407
نیویارک میں جل پری مارچ

نیویارک میں کارنیوال جیسی رنگا رنگ تقریب۔۔۔
امریکہ کے شہر نیویارک میں موسم گرما کی آمد کے ساتھ منعقدہ اور ملک کی اہم سرگرمیوں میں سے ایک شمار ہونے والی 33 ویں" جل پری مارچ " ایک کارنیوال جیسی رنگا رنگی کے ساتھ منعقد ہوئی۔
جزیرہ کونی میں سمندر اور اساطیر کے مرکزی خیال کے ساتھ خصوصی ملبوسات کے ساتھ 3 ہزار شرکاء نے مارچ کی جسے ہزاروں افراد نے دیکھا۔
مارچ کے علامتی کرداروں "شاہ نیپچون" کو میٹ فراسر نے اور "شاہ جل پری " کو جولی اطلس مُز نے پیش کیا۔
مارچ کئی گھنٹوں تک جاری رہی اور شرکاء کے ملبوسات کے ساتھ ساتھ ان کے میک اپ نے بھی داد وصول کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں