یورپ میوزک گروپ نے بُرصا میں کانسرٹ دیا

سویڈن کے راک گروپ یورپ نے 54 ویں "بین الاقوامی بُرصا فیسٹیول " کے سلسلے میں راک موسیقی کے پرستاروں کے لئے کانسرٹ دیا

299646
یورپ میوزک گروپ نے بُرصا میں کانسرٹ دیا

یورپ میوزک گروپ نے بُرصا میں کانسرٹ دیا۔۔۔۔
سویڈن کے راک گروپ یورپ نے 54 ویں "بین الاقوامی بُرصا فیسٹیول " کے سلسلے میں راک موسیقی کے پرستاروں کے لئے کانسرٹ دیا۔
اوپن ائیر تھیٹر میں دئیے جانے والے اس کانسرٹ میں ترکی کے علاوہ بیرونی ممالک سے بھی گروپ کے پرستاروں نے شرکت کی۔
تقریباً 4 ہزار افراد نے کانسرٹ دیکھا اور گروپ نے اپنے مداحوں کے لئے 1980 سے لے کر اب تک کے مشہور گیتوں کے ساتھ ساتھ مارچ میں ریلیز کردہ البم "وار آف کنگ" سے بھی گیت پیش کئے۔
گروپ یورپ کے ووکلسٹ جوئے ٹیمپسٹ نے وقتاً فوقتاً ترکی زبان کے الفاظ استعمال کر کے دیکھنے والوں سے بھرپور داد وصول کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں