عمران عباس ترک فلموں کے نئے بہلول بننے کے خواہش مند

میری خواہش ہے کہ ہمارے ملک ثقافتی اعتبار سے ایک دوسرے کے قریب آئیں اور یہ صرف پاکستانی اور ترک فنکاروں کے درمیان مشترکہ پروجیکٹوں کی مدد سے ہی ممکن ہے۔ عمران عباس

298387
عمران عباس ترک فلموں کے نئے بہلول بننے کے خواہش مند

پاکستان کے اداکار عمران عباس اپنی بالی وُڈ کی حالیہ فلم 'جانثار' کے بعد اپنے ترک موسیقار دوست ایرسین فائق زادے کی دعوت پر ترکی میں ہیں۔
'مری ذات ذرہ بے نشاں' اور' مجھے ہے حکم اذاں' جیسے ڈراموں سے شہرت پانے والے عمران عباس ترک فلموں کے بہلول بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔
اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "مجھے ٹرکش سینما میں داخل ہو کر خوشی ہو گی۔ میری خواہش ہے کہ ہمارے ملک ثقافتی اعتبار سے ایک دوسرے کے قریب آئیں اور یہ صرف پاکستانی اور ترک فنکاروں کے درمیان مشترکہ پروجیکٹوں کی مدد سے ہی ممکن ہے"۔
انہوں نے کہا کہ جیسا کہ پاکستان میں ترکی کے ڈراموں 'عشق ممنوع ' اور 'فریحہ' کو بہت اہمیت دی گئی ہے ہمیں یقین ہے کہ اگر اس کی ڈبنگ اوپر سے ٹھونسی گئی آواز کے مقابلے میں رواں اور واضح ہوتی تو ناظرین میں ان ڈراموں کی مقبولیت کہیں زیادہ ہوتی۔
ایک فنکارانہ اور تعمیراتی بیک گراونڈ رکھنے کی وجہ سے عمران نے اپنی گفتگو میں مزید اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعمیراتی حوالے سے ترکی کے اہم علاقوں کی سیر کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی ثقافت میں بہت سی باتیں مشترک ہیں ، ہم پاکستانی ترکی اور ترکوں کو پسند کرتے ہیں اور ہماری تاریخ میں اور ثقافت میں بہت کچھ ایک جیسا ہے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں