فلمی دنیا میں کرکٹرز کی قسمت آزمائی

دنیا میں کئی ایسے کرکٹرز موجود ہیں جنہوں نے دنیائے کرکٹ میں بہت نام کمایا لیکن ساتھ ہی انہیں فلموں میں بھی بہت شہرت ملی اور وہ اداکار بھی بن گئے

298030
فلمی دنیا میں کرکٹرز کی قسمت آزمائی

دنیا میں کئی ایسے کرکٹرز موجود ہیں جنہوں نے دنیائے کرکٹ میں بہت نام کمایا لیکن ساتھ ہی انہیں فلموں میں بھی بہت شہرت ملی اور وہ اداکار بھی بن گئے۔پاکستان اور بھارت سمیت کچھ بڑے نام یہ ہیں ۔
محسن حسن خان
ماضی کے کامیاب اوپنر اور سابق چیف سیلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلی بار ایک بھارتی فلم ’بٹوارہ‘ میں 1989میں کام کیااس کے بعد انہوں نے ایک اور فلم ساتھی میں بھی کام کیا۔
یہ پاکستان کے واحد کرکٹر ہیں جنہوں نے دو یا اس سے زائد فلموں میں کام کیا۔

کیپل دیو
بھارت کے اکلوتے کامیاب فاسٹ باﺅلر کیپل دیو نے تین بھارتی فلموں میں کام کیا جن میں اقبال،مجھ سے شادی کرو گی اور سٹمپڈ شامل ہیں۔
سنیل گواسکر
لٹل ماسٹر‘ کے نام سے جانے والے اس کھلاڑی نے کرکٹ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔ٹیسٹ کرکٹ میں یہ پہلے کھلاڑی تھے جنہوں ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز بنائے۔
گواسکر نے ملیالم فلم میں کام کیا اور نصیر الدین شاہ کے ساتھ فلم مالا مال میں بھی 1988میں آئے۔

 

اجے جدیجا
میچ فکسنگ کی وجہ سے ان کا کرکٹ کرئیر ختم ہو گیا لیکن انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کا رخ کیا اور200ءمیں ان کی فلم ’کھیل‘آئی جو کہ فلاپ ہوگئی لہذا انہوں نے فلموں کو خیر باد کہہ کر کرکٹ کمنٹری شروع کر دی۔
یوراج سنگھ
اکثر کھلاڑی کرکٹ کھیل کر فلموں میں کام کرنے آئے لیکن یوراج سنگھ نے بچپن ہی میں فلموں میں کا م کیا۔انہوں نے اپنے لڑکپن میں اپنے والد جو کہ خود بھی ایک اداکار تھے کے ساتھ فلم میں کام کیا۔
سچن ٹنڈولکر
کرکٹ کے مشہور ترین کھلاڑی کی زندگی پر بہت جلد ایک فلم آنے والی ہے جس میں یہ بتایا جائے گا کہ کس طرح وہ کرکٹ میں مشہور ہوئے اور اس فلم میں ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں بتایا جائے گا۔
بریٹ لی
مشہور آسٹریلوی باﺅلر نے ایک بین الاقوامی فلم ’UnIndian‘میں کام کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں