سوشل میڈیا پر بجرنگی بھائی جان کےٹریلر کی دھوم

شہ سرخیوں کی زینت بنے رہنے والے دبنگ خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کا ٹریلر جاری کر دیا گیا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے

296281
سوشل میڈیا پر بجرنگی بھائی جان کےٹریلر کی دھوم

 ہمیشہ سے شہ سرخیوں کی زینت بنے رہنے والے دبنگ خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
فلم سال عید کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
بجرنگی بھائی جان کے اس ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے ۔
فلم کی کہانی ایک پاکستانی بچی کے گرد گھومتی ہے جو ٹرین چھوٹ جانے کی وجہ سے بھارت میں رہ جاتی ہے جس کی مدد کیلئے دبنگ خان میدان میں اترتے ہیں اور بچی کو پاکستان پہنچانے کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں۔
فلم کے ہدایت کار کبیر خان ہیں جبکہ کاسٹ میں کرینہ کپور اور نوازالدین صدیقی اہم کردار نبھاتے نظر آرہے ہیں۔
بجرنگی بھائی جان سترہ جولائی کو بھارتی سینما گھروں میں پیش کر دی جائے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں