یورو ویژن گیتوں کے مقابلے کا فاتح سویڈن

یوروویژن گیتوں کے مقابلے میں"ہیروز" نامی گیت کے ساتھ سویڈن کے گلوکار مینز زیمرلوو پہلے نمبر پر رہے

286856
یورو ویژن گیتوں کے مقابلے کا فاتح سویڈن

یورو ویژن گیتوں کے مقابلے کا فاتح سویڈن رہا۔۔۔
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اس سال 60 ویں دفعہ منعقد ہونے والے سال 2015 یوروویژن گیتوں کے مقابلے میں"ہیروز" نامی گیت کے ساتھ سویڈن کے گلوکار مینز زیمرلوو پہلے نمبر پر رہے ہیں۔
ستائیس ممالک کی شرکت سے منعقدہ اس مقابلے میں 28 سالہ زیمرلوو 365 پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ، "ایک ملین کی آواز" نامی گیت اور 303 پوائنٹ کے ساتھ روس کی 27 سالہ نمائندہ پولینا گاگارینا دوسرے نمبر پر اور "گرینڈ آمورے" نامی گیت اور 292 پوائنٹس کے ساتھ اٹلی کا ٹو وولو گروپ تیسرے نمبر پر رہا۔
اس کامیابی سے سویڈن یوروویژن کا چھٹی دفعہ فاتح بن گیا ہے۔
مقابلے میں آذربائیجان کے نمائندہ النور حسین اووا "بھیڑئیے کا وقت" نامی گیت اور 49 پوائنٹ کے ساتھ 12 ویں نمبر پر رہے۔
سال 2003 میں سرتاب ایرینر کے "ایوری وے دیٹ آئی کین" نامی گیت کے ساتھ ترکی پہلے نمبر پر رہا لیکن ووٹنگ سسٹم پر اعتراض کی وجہ سے 2012 سے لے کر اب تک یوروویژن مقابلے میں شامل نہیں ہو رہا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں