تیکا پولینڈ کے تاتاروں کی ثقافت کے تحفظ میں مصروف

ترکی کی تعاون و ترقی ایجنسی ڈائریکٹریٹ TİKA نے پولینڈ کے تاتاروں کی ثقافتی و سماجی اور دینی شناخت کے تحفظ اور اسے تقویت دینے کے لئے اہم منصوبوں کا آغاز کیا ہے

286674
تیکا پولینڈ کے تاتاروں کی ثقافت کے تحفظ میں مصروف

ترکی کی تعاون و ترقی ایجنسی ڈائریکٹریٹ TİKA نے پولینڈ کے تاتاروں کی ثقافتی و سماجی اور دینی شناخت کے تحفظ اور اسے تقویت دینے کے لئے اہم منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔
تیکا کی طرف سے بوہونیکی نامی قدیم تاتار گاوں میں واقع لکڑی کی مسجد کی داخلی اور بیرونی تعمیر و مرمت کا کام تیکا کی طرف سے کیا گیا ہے۔
تاریخی مسجد کی افتتاحی تقریب میں تینوں سماوی ادیان کے رہنما جمع ہوئے اور دنیا میں انصاف و امن کی دعائیں کیں۔
وارسا میں ترکی کے سفیر یوسف ضیاء اوزجان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام امن اور تحمل کا مفہموم رکھتا ہے، انہوں نے مسجد کی تعمیر و مرمت کے کام پر تیکا کا بھی شکریہ ادا کیا۔
پولینڈ کے مفتی توماسز مسکی وچز نے بھی پولینڈ کے تاتاروں کی شناخت کے تحفظ کے لئے بھی ترکی کے تعاون پر زور دیا۔
تیکا کے پولینڈ میں دیگر منصوبوں میں تاتار ثقافتی مرکز کا افتتاح اور دارالحکومت وارسا میں واقع مسلمانوں کے قبرستان کی دیکھ بھا ل اور تصحیح شامل ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں