یوروویژن گیتوں کا پہلا سیمی فائنل مکمل ہو گیا

ویانا میں اس سال 60 ویں دفعہ منعقدہ 2015 یوروویژن مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں گرینڈ فائنل میں جانے والے 10 ممالک کا تعین ہو گیا ہے

281485
یوروویژن گیتوں کا پہلا سیمی فائنل مکمل ہو گیا

سال 2015 یوروویژن گیتوں کے مقابلے کا پہلا سیمی فائنل مکمل ہو گیا ہے۔
ویانا میں اس سال 60 ویں دفعہ منعقدہ 2015 یوروویژن مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں گرینڈ فائنل میں جانے والے 10 ممالک کا تعین ہو گیا ہے۔
سیمی فائنل میں 16 ممالک کے گلوکاروں نے گیت گائے اور اس کے بعد رائے شماری کی گئی۔
رائے شماری کے مطابق البانیہ، آرمینیا، روس، رومانیہ ، ہنگری، یونان، ایستونیا، جارجیا، سربیا اور بیلجئیم فائنل کے لئے منتخب ہوئے۔
سال 2015 یوروویژن کا دوسرا سیمی فائنل 21 مئی کو اور گرینڈ فائنل 23 مئی کو ہو گا ۔
آسٹریا 1967 کے بعد دوسری دفعہ یوروویژن مقابلے کی میزبانی کر رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں