مزار اتاترک پر 17 سال کے بعد موسیقی کی آواز

انیس مئی یوم اتاترک اور نوجوانوں اور کھیلوں کے دن کی تقریبات کے سلسلے میں 17 سال کے بعد پہلی دفعہ مزار اتاترک پر کانسرٹ دیا گیا

281450
مزار اتاترک پر 17 سال کے بعد موسیقی کی آواز

مزار اتاترک پر 17 سال کے بعد موسیقی کی آواز۔۔۔۔
انیس مئی یوم اتاترک اور نوجوانوں اور کھیلوں کے دن کی تقریبات کے سلسلے میں 17 سال کے بعد پہلی دفعہ مزار اتاترک پر کانسرٹ دیا گیا۔
جمہوریہ ترکی کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر دئیے گئے کانسرٹ کے بعد کل پہلی دفعہ پیانو دھنوں اور گیتوں پر مشتمل کانسرٹ پیش کیا گیا۔
مزار اتاترک کمانڈ اور کوآرڈینیشن میں منعقدہ اس کانسرٹ میں پیانسٹ گل سین اونائے نے شوپن، موزارٹ اور عدنان سائے گُن کی دھنوں کو پیش کیا۔
طارق تال کی قیادت میں ترک مسلح افواج کے آرکسٹرا کی سنگت میں اوپیرا کے فنکاروں فریال ترک اولو اور خاقان آئی سیو نے مصطفی کمال کے پسندیدہ گیت گائے۔
مزار پر موجود زائرین نے سکائی لینٹرن ہوا میں چھوڑے اور گیتوں کے ساتھ سنگت کی۔
ہزاروں زائرین نے مزار پر حاضری دی اور مزار رات 12 بجے تک زیارت کے لئے کھلا رکھا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں