یونس ایمرے ثقافتی مرکز نے بلغراد میں کاروائیوں کا آغاز کر دیا

ترکی کے یونس ایمرے ثقافتی مرکز نے سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے

280809
یونس ایمرے ثقافتی مرکز نے بلغراد میں کاروائیوں کا آغاز کر دیا

ترکی کے یونس ایمرے ثقافتی مرکز نے سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔
یونس ایمرے ترک ثقافتی مرکز کے دنیاکے 40 ممالک میں مراکز موجود ہیں اور اس نے دنیا بھر میں سال 2009 میں کاروائیوں کا آغاز کیا۔
یونس ایمرے ثقافتی مرکز تعلیمی و تربیتی کاموں کے ساتھ ساتھ ثقافتی و فنی کام بھی کرتا ہے۔
بلغراد یونس ایمرے ثقافتی مرکز کے منیجر سلیم آسلان تاش نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد سربیا میں ثقافتی تعاون کی بنیاد رکھنا ہے، بلغراد یونس ایمرے ثقافتی مرکز ثقافتی خدمات سرانجام دے گا اور تمام غلط خیالات کو ختم کرنے کی کوشش کرے گا۔
واضح رہے کہ یونس ایمرے ثقافتی مرکز سربیا کے ساتھ ساتھ علاقے میں بوسنیا ہرزیگوینیا،مقدونیہ، مونٹی نیگرو، کوسووا اور رومانیہ میں بھی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں