ایفس یونیسکو کی فہرست میں

ترکی کا 5 ہزار قبل مسیح قدیم شہر ایفس یونیسکو کی حتمی فہرست میں شامل ہونے کےقریب ہے

262047
ایفس یونیسکو کی فہرست میں

ازمیر کی تحصیل سلجوق کے بلدیہ میئر زین ل باکیجی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی یادگاروں اور قدرتی مقامات کی کونسل کی ضمنی رپورٹ کے مطابق سن 1994 میں شروع ہونے والے یونیسکو سلسلے میں مثبت نتیجہ عنقریب ہے۔
باکیجی نے تحصیلی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں بتایا کہ ایک 20 سالہ خواب عنقریب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ ہم یہ کہ سکتے ہیں کہ اس رپورٹ کے مطابق ایفس،یونیسکو عالمی ثقافتی ورثوں کی مرکزی فہرست میں شامل ہو چکا ہو گا۔
انہوں نے بتایا کہ اس فہرست کے حتمی نتائج کا اعلان 28 جون تا 3 جولائی کیا جائیگا۔
ایفس 6 ہزار برس قبل مسیح سے تعلق رکھنا والا ایک قدیم یونانی شہر تھا۔ آرتھمس مندر اور حضرت مریم کی رہائش گاہ کی طرح کے اہم شہ پاروں کو اپنے اندر سمانے والے اس قدیم شہر کی سالانہ دو ملین کے قریب سیاح سیر کو آتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں