یونان میں ہفتہ میلاد النبی کی تقریبات

یونانی شہر اکزانتھی میں مفتی احمد متاع کی رہنمائی میں منعقدہ میلاد النبی کی تقریب میں یونانی اور ترک اداروں اور انجمنوں کے نمائندوں نے شرکت کی

249385
 یونان میں  ہفتہ میلاد النبی کی تقریبات

یونانی شہر اکزانتھی میں بسے عاشقان رسول نے ہفتہ میلاد النبی کا اہتمام کیا ۔
شہر کے مفتی احمد متاع کی رہنمائی میں منعقدہ اس تقریب میں یونانی اور ترک اداروں اور انجمنوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔
تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا ۔
اس کے بعد سلائیڈ کی شکل میں سرور کونین کی طرز زندگی اور اعلی اخلاقی اقدار پر روشنی ڈالی گئی ۔
مقررین نے اس تقریب میں مغربی تھریس اور ترکی میں بسے ترکوں کے درمیان اخوت کے جذبے کی اہمیت اجاگر کی ۔
تقریب کا اختتام درودو سلام سے ہو ا جس کے بعد مقررین نے اس تقریب کے انعقاد پر حاضرین اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں