معرکہ ہائے چناق قلعے کی صد سالہ یاد

چناق قلعے کی یک صد سالہ یاد کے سلسلے میں ترک قوم کا اپنے شہدائے وطن اور غازیوں کو خراج عقیدت

244526
معرکہ ہائے چناق قلعے کی صد سالہ یاد

کبھی تم نے شہدا کی پکار سنی ::::
صالح ولد سالم، انتپ ۔۔۔ حاضر جناب
مہمت ولد قادر، افیون۔۔ ۔حاضر جناب
عبدالرحمان ولد احمد، منیسا۔۔۔حاضر جناب
عمر ولد بکر۔ایلا زیع ۔۔۔۔ حاضر جناب
مہمت ولد کریم، چناق قلعے۔۔۔حاضر جناب
نکولا ولد آنتوان ، استنبول۔۔۔ حاضر جناب
مصطفی ولد محمود، زیلے ۔۔۔ حاضر جناب
یعقوب ولد حسنی۔ایدیرنے ۔حاضر جناب
موسی ولد چولاک ابراہیم، نو شہر۔۔۔ حاضر جناب
موسی ولد یوسف، کرکوک۔۔۔ حاضر جناب
شاکر ولد فاکر، اربیل۔۔۔ حاضر جناب
راغب ولد کامل، سکاریہ۔۔۔ حاضر جناب
جنگ چناق قلعے میں ترک فوجیوں کے کمانڈروں کی طرف سے ہزاروں احکامات صادر کی گئے جنہیں حرف با حرف پورا کیا گیا ۔۔
اذان ۔۔۔۔۔۔

یا اللہ :ہماری عاجزانہ التجا کہ ہمارے میناروں کو اذان سے محروم نہ کر
یا اللہ:شہد بنانے والوں کو یہاں پر بُلا، یا پھر ہمیں اس چھتے سے محروم نہ کر
یا اللہ:ہماری مساجد کے میناروں کو روشنی سے اور آسمان کو کہکشاں کی نعمت سے محروم نہ کر
یا اللہ :اسلام کی اقدار سے سینچا یہ ملک اہل ایمان کے نور سے دور نہ کر ۔
یا اللہ : ہمیں ہمت دے اور میدان جہاد میں طاقت و جسارت کے جذبے سے محروم نہ کر
یا اللہ : بہادروں کی منتظر اس سر زمین کو اپنے جیالوں سے محروم نہ کر ۔
یا اللہ : ہمیں مظلوموں کا پاسدار بنا لیکن بے جان و سنگ نہ کر ۔
یا اللہ: ہمارے مستقبل شایان کو رمضان کی رحمتوں سے محروم نہ کر ۔
یا اللہ: چاہے تو ہمارے اس نامعلوم ریوڑ کو بکھرادے لیکن اسے چرواہے سے محروم نہ کر ۔
یا اللہ : ہمیں اپنی شفقت و رحمت ، آب و ہوا اور وطن کی نعمت سے محروم نہ کر۔
حاضر جناب ، حاضر جناب ، حاضر جناب ۔۔۔۔۔۔۔۔

یک صد سالہ داستان
معرکہ ہائے چناق قلعے کی یک صد سالہ یاد کے سلسلے میں ترک قوم اپنے غازیوں اور شہدائے وطن کونذرانہ عقیدت پیش کرتی ہے



ٹیگز:

متعللقہ خبریں