عمرے کے دوران مسجد اقصی کی بھی زیارت کا امکان

ترک محکمہ مذہبی امورکی نئی سہولت کی رو سےعمرے کی سعادت حاصل کرنے والے افراد اگر چاہیں تو اب قبلہ اول مسجد اقصی سمیت دیگر مقامات مقدسہ کی زیارت کر سکیں گے

235595
عمرے کے دوران مسجد اقصی کی بھی زیارت کا امکان

ترک محکمہ برائے مذہبی امور نے عمرہ پروگرام میں القدس کے مقامات کی زیارت بھی شامل کر دی ۔
عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے افراد اگر چاہیں تو اب قبلہ اول مسجد اقصی سمیت دیگر مقامات مقدسہ کی زیارت کر سکیں گے۔
عمرہ زائرین القدس میں واقع حضرت ابراہیم،حضرت اسحاق،حضرت یعقوب اور حضرت داود سمیت حضرت سلمان فارسی اور رابعہ العدویہ کے روضات کے علاوہ حضرت عمر جامع مسجد اور اور لوط جھیل کی بھی زیارت کا شرف حاصل کر سکیں گے۔
یہ مکمل عمرہ پروگرام 14 دن پر مشتمل ہوگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں