دو مختصر دورانیے کی فلمیں کینز فلم فیسٹیول میں

"ہالی وُڈ ان دسمبر " اور "بات چیت" کینز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

235900
دو مختصر دورانیے کی فلمیں کینز فلم فیسٹیول میں

سال 2015 پاکستانی سینما کے لئے ایک خوش قسمت سال ثابت ہوتا نظر آ رہا ہے۔ ایک طرف فلم جلیبی پاکستانی باکس آفس میں دھوم مچا رہی ہے تو دوسری طرف پاکستان سینما کی دو فلمیں سفان قادری کی "ہالی ڈے ان دسمبر" اور رایکا چوہدری کی " بات چیت" سال 2015 کینز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔
"ہالی ڈے ان دسمبر" میں پاکستان کے شمالی علاقے کے ایک یونیورسٹی طالبعلم عدیل کی کہانی کو فلمایا گیا ہے جو موسم سرما کی تعطیلات کو اپنے کزن کے ساتھ گزارنے کےلئے کہ جو لاہور کے ایک گیٹڈ علاقےمیں رہتا ہے، جنوبی علاقے کی طرف سفر کرتا ہے۔
جبکہ دوسری فلم "بات چیت" میں دو نوجوان لڑکیوں ثروت گیلانی اور جوشندر چاگر کی کہانی کو فلمایا گیا ہے کہ جو کراچی میں رہتی ہیں۔ دونوں لڑکیاں ایک دوسرے پر اعتماد کر کے ایک دوسرے کو اپنے رازوں سے آگاہ کرتی ہیں۔
ان دونوں کی گفتگو سے یہ فلم ایک ویڈیو سفر کی شکل اختیار کر گئی ہے۔فلم کے بارے میں ثروت گیلانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ایک باصلاحیت قوم کی حیثیت سے پہچانا جانا ہمیشہ باعث مسرت ہوتا ہے خاص طور پر اس وقت کہ جب پلیٹ فارم پوری دنیا ہو۔مجھے خوشی ہے کہ ہماری فلم کینز میں نمائندگی کرے گی اور یہ فلم پہلے ہی انڈونیشیا میں تین طلائی ایوارڈ حاصل کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ 68 واں کینز فلم فیسٹیول 13 سے 24 مئی کو فرانس میں متوقع ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں