استنبول میں فلیمینکو کے جھونکے

اسپین کے معروف فلیمینکو ڈانس گروپ راجز اینڈ راجریگز "ٹٹانئیم " نامی مظاہرے کے ساتھ 11 اپریل کو استنبول میں اسٹیج پر جلوہ گر ہو گا

231596
استنبول میں فلیمینکو کے جھونکے

استنبول میں فلیمینکو کے جھونکے چل رہے ہیں۔۔۔

اسپین کے معروف فلیمینکو ڈانس گروپ راجز اینڈ راجریگز "ٹٹانئیم " نامی مظاہرے کے ساتھ 11 اپریل کو استنبول میں اسٹیج پر جلوہ گر ہو گا۔
اس مظاہرے میں گروپ فلیمینکو کو ہِپ ہوپ کے ساتھ ملا کر ایک منفرد انداز میں پیش کرے گا اور اسپین کے بی بوائے چی جوراڈو رقص کا ساتھ دیں گے۔
راجز اینڈ راجریگز گروپ اپنی کوریو گرافی اور موسیقی کے ساتھ "ڈان جان" کے مظاہرے سے سال 2004 میں بہترین مظاہرے کا ایوارڈ حاصل کر چکا ہے اور اس وقت تک گروپ جرمنی، یونان، میکسیکو اور پولینڈ سمیت 20 سے زائد ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں