کراچی فیشن ویک کے جلوے

کراچی میں جاری فیشن پاکستان ویک کے تیسرے دن ریمپ پر نظر آئے کرکٹ کے سپراسٹار وسیم اکرم سمیت جدت اور روایت کے ملے جلے رنگ اور رجحانات

225605
کراچی فیشن ویک کے جلوے

سپر اسٹار شو اسٹاپرز اور ثقافتی رنگ لئے فیشن پاکستان ویک 2015کا تیسرا دن اپنے اختتام کو پہنچا۔
کراچی میں جاری فیشن پاکستان ویک کے تیسرے دن ریمپ پر نظر آئے کرکٹ کے سپراسٹار وسیم اکرم سمیت جدت اور روایت کے ملے جلے رنگ اور رجحانات۔ لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کا سماں باندھتی ybq کی کلیکشن کے علاوہ انیا کی سپرنگ سمر کلیکشن میں بھی سندھ کی روایتی دستکاری نئے انداز میں ریمپ کی زینت بنی۔


دوسری جانب lotus song کے عنوان سے وردہ سلیم کی اسپرنگ سمر تخلیقات کا انسپریشن برصغیر کے قدیم مدھوبانی آرٹ اور انڈ نیشیا کے پرنٹ پیٹرن کو جدید انداز میں یکجا کرتا نظر آیا۔

زیادہ تر ویمنز ویئر اور کل 8کلیکشنز پر مبنی تیسرے دن کا اختتام دنیا فیشن میں اپنا اکیسواں سال مناتے ہوئے حسن شہریار نے hi octane کے عنوان سے اپنی نئی مینز کلیکشن کو منظر عام پر لاتے ہوئے کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں