عامر خان نے کردارکےلیے اپنی جان خطرے میں ڈال دی

خبر کے مطابق ،اداکار عامر خان اپنی نئی فلم ‘’دنگل‘‘ میں 55 سالہ پہلوان کا کردار نبھائیں گے جس کے لئے انہوں نے اپنے وزن میں 15 کلو گرام سے زیادہ کا اضافہ کیا ہے

289157
عامر خان نے کردارکےلیے اپنی جان خطرے میں ڈال دی

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ نے نئی فلم ’’دنگل‘‘ کے لئے 15 کلو گرام سے زیادہ وزن بڑھا کر صحت سے متعلق سنگین خطرات مول لئے۔
خبر کے مطابق ،اداکار عامر خان اپنی نئی فلم ‘’دنگل‘‘ میں 55 سالہ پہلوان کا کردار نبھائیں گے جس کے لئے انہوں نے اپنے وزن میں 15 کلو گرام سے زیادہ کا اضافہ کیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عامر خان اپنی قدامت کی مناسبت سے 3سے 4 کلو گرام وزن کو تیزی سے کم یا زیادہ کرسکتے ہیں اس سے ان کی صحت پر کوئی فرق پڑے گا لیکن 10 کلو گرام سے زائد وزن میں اضافے کے لئے انہوں نے ایسٹیرائیڈز کا استعمال کیا ہے جس سے جلد کے مسائل، ہائی بلڈ پریشر، دل کے دورے اور یہاں تک کہ موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ عام طور پر کھلاڑی اور تن ساز اپنی کارکردگی کو کئی گنا بڑھانے کے لئے ایسٹیرائیڈز کا استعمال کرتے ہیں تاہم اس کے منفی اثرات کے باعث اس کا استعمال ممنوع ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں