جیک مین کا استنبول شو منسوخ

آسٹریلیا کے نامور اداکاراور موسیقار ہگ جیک مین نے استنبول میں پہلا شو کرنے کے بعد 17 مارچ کو ہونے والے دوسرے شو کو منسوخ کر دیا ہے ۔

272239
جیک مین کا استنبول شو منسوخ

آسٹریلیا کے نامور اداکاراور موسیقار ہگ جیک مین نے استنبول میں پہلا شو کرنے کے بعد 17 مارچ کو ہونے والے دوسرے شو کو منسوخ کر دیا ہے ۔ انھوں نے آواز کی تاروں میں بلیڈنگ کیوجہ سے اس شو کو منسوخ کیا ہے ۔
ای این ٹی اور آواز کی تاروں کے سپیشلسٹ ڈاکٹر اسمائیل کوچاک نے کہا ہے کہ جیک مین کےامریکی ڈاکٹر کرووین کیساتھ صلاح مشورے کے بعد ہیگ کے شو کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔جیک مین نے کہا کہ 17 مارچ کے شو کا استنبول سے خاص تعلق تھا ۔ میرے دادا نے استنبول میں جنم لیا تھا اور وہ مجھے کہتے تھے کہ تم کچھ حد تک ترک ہو ۔ انھوں نے کہا میں ہر صبح ترک کافی پینے کا عادی ہوں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں