معرکہ چناق قلعے: آسٹریلیا میں بھی تقریبات کا انعقاد

چناق قلعے کی یک صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں برطانیہ کے خلاف جنگ میں شامل ملک آسٹریلیا میں بعض پروگرام ترتیب دیئے گئے جس میں اس واقعے کی اہمیت اجاگر کی گئی

270749
 معرکہ چناق قلعے: آسٹریلیا میں بھی تقریبات کا انعقاد

چناق قلعے کی یک صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں برطانیہ کے خلاف جنگ میں شامل ملک آسٹریلیا میں بعض پروگرام ترتیب دیئے گئے۔
داراالحکومت کینبرا میں "معرکہ گیلی بولو کے بعد ایک صدی " نامی کانفرنس کی اففتاحی تقریب میں وزیر دفاع کیون اینڈریوز نے شرکت کی ۔
اینڈریوز نے اپنے خطاب میں کہا کہ مصطفی کمال اتاترک نے اس جنگ کے نتیجے میں ترکی اور آسٹریلیا کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات قائم کروانے میں اہم کردار اداکیا تھا ۔
دو روزہ اس کانفرنس میں اس جنگ سے متعلق بعض محققین اپنے جائزات بھی پیش کریں گے۔
اس حوالے سے سڈنی میں بھی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔
یک صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں ترک سفارت خانے میں ایک استقبالیئے کا اہتمام کیا گیا جس میں آسٹریلیا کی معروف ہستیوں نے شرکت کی ۔
اس سال پہلی بار منعقد ہونے والے گیلی بولو کے روایتی کھیلوں کی مشعل کو کینبرا کے جنگی عجائب خانے کے سامنے روشن کیا گیا ۔
ان کھیلوں میں ترکی، آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ ،فرانس،بھارت ،جرمنی اور برطانیہک ے کھالڑی حصہ لیں گے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں