جولیو اگلیسیاس استنبول میں

معروف ہسپانوی گلوکار جولیو اگلیسیاس نےاپنے عالمی ٹوئر کے سلسلے میں استنبول میں کانسرٹ دیا

264304
جولیو اگلیسیاس استنبول میں

معروف ہسپانوی گلوکار جولیو اگلیسیاس نےاپنے عالمی ٹوئر کے سلسلے میں استنبول میں کانسرٹ دیا۔۔۔
کانسرٹ میں انہوں نے "Amor Amor" اور "Natalie" جیسے معروف گیت گائے ۔
اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں 1971 میں پہلی دفعہ استنبول آیا اس وقت میں نوجوان تھا ،اب استنبول آتے ہوئے میں سوچ رہا تھا کہ پہلی دفعہ استنبول میں ،میں نے جو کانسرٹ دیا اسے آپ کے ماں ، باپ حتٰی ان کے ماں باپ نے سنا اور دیکھا ہو گا۔
اپنے پورے کیرئیر میں گرامی سمیت بے شمار ایوارڈ حاصل کرنے والے اس فنکار کے پرستاروں نے کانسرٹ کے ساتھ گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
یہ معروف گلوکار ، اس وقت 600 شہروں میں 5 ہزار سے زائد کانسرٹ دے چکے ہیں اور ان کے 80 سے زائد البم موجود ہیں۔
ان کے البم کی فروخت 300 ملین سے زیادہ رہی اور انہوں نے "Gwendolyne" ، "La Paloma" اور "Je Ne Pas Change" جیسے گیتوں سے شہرت پائی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں