پاکستان کی پہلی خلائی فلم 10 مارچ 1989کو ریلیز ہوئی

سعید رضوی کی ہدایتکاری میں پاکستان کی پہلی خلائی فلم ' شانی' آج کے دن 1989 کو ریلیز ہوئی

256885
پاکستان کی پہلی خلائی فلم 10 مارچ 1989کو ریلیز ہوئی

کیا ہم سب خلائی داستانوں کے شیدائی ہیں۔۔۔
پاکستانی فلم ڈائریکٹروں کی طرف دیکھا جائے تو ان میں سے سعید رضوی ایک ایسے ہدایتکار ہیں جو خلائی داستانوں کے ساتھ باقیوں کے مقابلے میں زیادہ محبت رکھتے ہیں۔
اس تجربہ کار ڈائریکٹر نے پاکستان کی پہلی خلائی فلم "شانی" بنائی جو مارچ 1989 میں مکمل ہوئی۔
فلم کی کاسٹ میں بابرہ شریف، محمد علی اور شیری ملک شامل تھے اور فلم کی موسیقی دی تھی موسیقار انجم نے۔
کہانی ایک جوڑے حنا 'بابرہ شریف' اور اس کے ہینڈسم دوست شانی ' شیری ملک' کے گرد گھومتی ہے۔ تاہم ایک بُری شہرت والا ولن شانی کو ہلاک کر دیتا ہے اور حنا صرف اس امید پر رہتی ہے کہ اس کا شانی ایک روز ضرور واپس لوٹے گا۔ اس دوران ایک خلائی گاڑی زمین پر اترتی ہے اور اپنے پیچھے ایک ایلئین کو چھوڑتی ہے ۔ یہ ایلئین شانی کا روپ دھارنے کا فیصلہ کرتا ہے اور اس کے بعد حنا سے شادی کر لیتا ہے۔
لیکن فلم کی خصوصیت صرف یہی نہیں ہے کہ اس میں ایک ایلئین کو کہانی میں شامل کیا گیا ہے بلکہ اس میں ایسے خصوصی افیکٹس کا استعمال کئے گئے ہیں کہ جو 1989 سے قبل کسی فلم میں استعمال نہیں کئے گئے تھے ۔
خاص طور پر وہ سین نہایت دلچسپ ہیں جب حنا چلتی ٹرین میں کسی کی مدد کے بغیر بچے کو جنم دیتی ہے۔ فلم کیسی ہے؟اس کا تائثر کیسا ہے؟ اس کے بارے میں جو بات سب سے زیادہ وثوق سے کہی جا سکتی ہے وہ یہ کہ فلم آپ کو سارا دن ہنسانے کے لئے سب سے زیادہ موزوں ہے۔
یہ میلو ڈرامیٹک خلائی فلم اپنے دور کی ہٹ فلم تھی اور اس نے سات نگار ایوارڈ حاصل کئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں