سوات کی ایک اور با ہمت خاتون تبسم عدنان

نوبل انعام یافتہ ملالہ کے بعد سوات کی خاتون تبسم عدنان نے عالمی حوصلہ مند خاتون کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے

251165
سوات کی ایک اور با ہمت خاتون تبسم عدنان

نوبل انعام یافتہ ملالہ کے بعد سوات کی خاتون تبسم عدنان نے عالمی حوصلہ مند خاتون کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔
خبر کے مطابق ،سوات کی ایک اورخاتون تبسم عدنان کو اقوام متحدہ کی جانب سے عالمی حوصلہ مند خاتون کا ایوارڈ دیا گیاہے۔
تبسم عدنان نے سوات میں خواتین کے حقوق اور انہیں درپیش مسائل پر نہ صرف اپنی آواز اٹھائی بلکہ انہوں نے “خوینڈو جرگےکی بھی بنیاد ڈالی جس کا مقصد خواتین کے مسائل کو حل کرنا اورایسی مہمات کو چلانا ہےجن سے خواتین کو اپنی حفاظت کے حوالے سے آگاہی مل سکے۔
تبسم عدنان کی جدوجہد کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے انہیں ” حوصلہ مند خاتون” کے عالمی ایوارڈ سے نوازا جب کہ حوصلہ مند خاتون کا عالمی ایوارڈ اب تک دنیا بھر کے 50 ممالک میں 86 سرگرم خواتین کو دیا جا چکا ہے جنہوں نے امن، انصاف، انسانی حقوق، خواتین کے اختیارات اور صنفی برابری پر بڑھ چڑھ کر کام کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں