لیڈی گاگا کو شادی کی پیشکش

لیڈی گاگا کو ان کے معشوق نے یوم عاشقاں کے موقع پر ہیرے کی انگوٹھی پیش کرتے ہوئے شادی کرنے کی پیشکش کر ڈالی جسے انہوں نے بخوشی قبول کرلیا

220873
لیڈی گاگا  کو شادی کی پیشکش

عالمی شہرت یافتہ پاپ موسیقی کی ملکہ اور ہمیشہ اپنے منفرد ملبوسات کی بدولت عالمی ذرائع ابلاغ کا توجہ مرکز بننے والی لیڈی گاگا نے بھی آخر کار اپنا جیون ساتھی ڈھونڈ ہی لیا ہے۔
لیڈی گاگا کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائینگی،کیونکہ ان کو موزوں دلہا مل گیا۔ 28 سالہ گلوکارہ نے بتایا کہ ویلنٹائن ڈے پرشوبز سے وابستہ 33 سالہ ٹیلر کینی نے انہیں ہیرے کی انگوٹھی دے کر ان سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی، جس پر وہ انکار نہ کرسکیں۔ گاگا نے اعلان کیا کہ وہ جلد ٹیلر کینی سے شادی کریں گی اور شادی کے روز اپنی والدہ کا عروسی جوڑا زیب تن کریں گی۔
لیڈی گاگا کے 33 سالہ معشوق ٹیلرکینی ٹی وی شوز کے حوالے سے ایک مشہور و معروف شخصیت ہیں۔ انہوں نے لیڈی گاگا سے شادی کا اعلان یوم ِ عاشقاں کے موقع پر کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں