اورہان پامک قاہرہ میں منعقدہ " ادبیات فیسٹیول" میں

میں، ادبی ناول ملتوں کے تاریخی واقعات کو یاد کرنے کے لئے نہیں بلکہ ادبی ناولوں کے مرکزی نقطے یعنی انسان کے بارے میں تمام تفصیلات کو اہمیت دینے کی وجہ سے لکھتا ہوں: اورہان پامک

219130
اورہان پامک قاہرہ میں منعقدہ " ادبیات فیسٹیول" میں

ترکی کے پہلے نوبل ایوارڈ یافتہ مصنف اورہان پامک نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقدہ " ادبیات فیسٹیول" کے سلسلے میں منعقدہ پینل میں شرکت کی۔
پینل سے خطاب کرتے ہوئے اورہان پامک نے مصری مصنفین اور قارئین کے ساتھ ملاقات پر ممنونیت کا اظہار کیا اور اپنے استنبول کے بارے میں مصنفہ ناول "میرے دماغ میں ایک عجیب و غریب بات ہے" نامی ناول کے بارے میں بات کی۔
پامک نے کہا کہ شہروں کی تاریخ کو ادبی ناول کے سطروں میں پڑھنا، اس دور کے واقعات، کرداروں اور زندگی کی تفصیلات کو سمجھنے میں اور ہماری نگاہوں میں زندہ کرنے میں مدد دیتا ہے کہ جس میں ہم نہیں تھے۔ لیکن میں، ادبی ناول ملتوں کے تاریخی واقعات کو یاد کرنے کے لئے نہیں بلکہ ادبی ناولوں کے مرکزی نقطے یعنی انسان کے بارے میں تمام تفصیلات کو اہمیت دینے کی وجہ سے لکھتا ہوں۔
قاہرہ میں جاری ادبیات فیسٹیول کی تقریبات 19 فروری تک جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ اورہان پامک نے سال 2006 میں نوبل ایوارڈ حاصل کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں