فلم "زندہ بھاگ " نے ایک اور ایوارڈ جیب میں ڈال لیا

تیرہ ایوارڈ جیتنے کے بعد پاکستان کی مشہور فلم "زندہ بھاگ" نے پیرس میں منعقدہ فلمی میلے میں بھی اسٹوڈنٹ جیوری ایوارڈ حاصل کر لیا ہے

219015
فلم "زندہ بھاگ " نے ایک اور ایوارڈ جیب میں ڈال لیا

کینیڈا، انڈیا اور پاکستان میں 13 ایوارڈ جیتنے کے بعد پاکستان کی مشہور فلم "زندہ بھاگ'" نے رواں ہفتے میں پیرس میں منعقدہ فلم فیسٹیول میں بھی اسٹوڈنٹ جیوری ایوارڈ حاصل کر لیا ہے۔
جیوری کے ترجمان لویک ریڈر نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ "مین نے نقل مکانی کر کے یورپ آنے والوں کے ساتھ بہت کام کیا ہے ۔ یہ فلم پاکستان میں بنی ہے لیکن اس میں فلمائی گئی کہانی اسل میں دنیا کے دوسرے حصوں کی بھی ہے"۔
انہوں نے کہا کہ " اس فلم کی بدولت ہمیں پاکستان کے بارے میں کچھ مختلف دیکھنے کو ملا ہے"۔
فلم کے ہدایت کار مینو گوہر اور فرجاد نبی نے ایوارڈ جیتنے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ "عموماً طالب علموں اور نوجوانوں کو محظوظ اور متاثر کرنا سب سے مشکل ہوتا ہے۔ لہذا ہمیں خوشی ہے کہ ایک سٹوڈنٹ جیوری نے ہمیں ایواڈ کیلئے منتخب کیا"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں