جنیفر اینسٹن کا حسن آج بھی ماضی کی طرح برقرار ہے

ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہجینیفر اینسٹن 46 سال کی ہوگئی ہیں کیونکہ ٹیلی ویژن کی ایک مقبول سیریز فرینڈز میں وہ ریشل گرین کے نام سے جس نوجوان لڑکی کے کردار میں وہ آیا کرتی تھیں اس کے چہرے کی تازگی آج بھی ان کے چہرے پر نظر آتی ہے

218026
جنیفر اینسٹن کا حسن آج بھی ماضی کی طرح برقرار ہے

بہت سے لوگوں کو یقین نہیں آئے گا کہ جینیفر اینسٹن 46 سال کی ہوگئی ہیں کیونکہ ٹیلی ویژن کی ایک مقبول سیریز فرینڈز میں وہ ریشل گرین کے نام سے جس نوجوان لڑکی کے کردار میں وہ آیا کرتی تھیں اس کے چہرے کی تازگی آج بھی ان کے چہرے پر نظر آتی ہے۔
اس دوران انھوں نے جذبات سے بھرپور کئی رومانس بھی کیے اور باکس آفس کی کئی کامیابیاں بھی سمیٹیں۔
جینیفر اینسٹن 11 فروری 1969 کو شرمین اوکس کیلی فورنیا میں یونانی اداکار جون اینسٹن اور اداکارہ نینسی ڈاؤ کے گھر پیدا ہوئیں۔یوں اداکاری کے جراثیم انھیں ورثے میں ملے تھے اور انھوں نے 11سال کی عمر میں ہی اداکاری شروع کردی تھی اور فلمی کیریئر 1983 میں ایک ڈراونی فلم لپریشان سے شروع کیا تھا۔ 1994 میں وہ فرینڈز کے گھرانے میں داخل ہوئیں اور پھر کامیابی کی منزلیں طے کرتی چلی گئیں۔


ان کے بالوں کا انداز خواتین میں اتنا مقبول ہوا کہ اسے ان کے کردار کی مناسبت سے ’’دی ریشل‘‘ کا نام دیا گیا۔ 29 جولائی 2000 کو جینیفر نے مشہور اداکار بریڈ پٹ سے شادی کی مگر 2005 میں وہ بریڈ پٹ سے الگ ہوگئیں کیونکہ بریڈپٹ ’’مسٹر اینڈ مسز اسمتھ‘‘ میں اپنی کواسٹار اینجلینا جولی کی زلفوں کے اسیر بن گئے تھے جو اب بھی ان کی اہلیہ ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں