آج ریڈیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان اور ہندوستان میں ریڈیو کے عالمی دن کو بڑے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

218025
آج ریڈیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

آج ریڈیو کا عالمی دن ہے۔ جس کا مقصد قدیم ترین اطلاعات کے ذرائع ریڈیو کی افادیت واہمیت کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو اس سے روشناس کروانا ہے۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اکثر لسنرز کلب اس دن کو منانے کی غرض سے مختلف تقریبات اور سرگرمیوں کا اہتمام کرتے ہیں۔ یہ دن ہر سال مزید شراکت اور آگاہی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ پاکو ہند میں اس ضمن میں لسنز کلب مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کر رہے ہیں۔ تا کہ عوام الناس میں ریڈیو کی افادیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ اسی حوالے سے پاکستان کے ورلڈ ڈی ایکس فورم نے اس حوالے سے سامعین کو ای سرٹیفیکٹس دینے کا اہتمام کیا ہے۔ صدائے ترکی کے سامعین /قارئین بھی مندرجہ ذیل لنک کو کلک کرتے ہوئے سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کا موقع حاصل کر سکتے ہیں۔
http://dxforum.blogspot.com


ٹیگز:

متعللقہ خبریں