دپیکا پڈوکون اپنی فلم کے لئے خود گائیں گی

اے آر رحمان نے دپیکا پڈوکون کی آواز کو پاس کر دیا

216293
دپیکا پڈوکون اپنی فلم کے لئے خود گائیں گی

دپیکا پڈوکون اپنی فلم کے لئے خود گائیں گی۔۔۔

ماضی میں متعدد اداکار مثلاً عالیہ بھٹ، سلمان خان، شردھا کپور وغیرہ اپنی فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کا بھی مظاہرہ کر چکے ہیں اور اب دپیکا پڈوکون بھی اپنی زیر تکمیل فلم"تماشا" کا ایک گانا خود گائیں گی۔
اطلاع کے مطابق فلم کی ڈائریکشن امتیاز علی دے رہے ہیں جو ایک منجھے ہوئے ہدایتکار ہیں اور اس سے قبل ہائی وے، راک اسٹار اور جب وی میٹ جیسے سپر ہٹ فلموں کی ہدایتکاری کر چکے ہیں۔
اس حوالے سے انٹر نیٹ پر موسیقار اے آر رحمان کے ساتھ دپیکا کی تصویر بھی ان کے پرستاروں کے ہیجان کا سبب بن رہی ہے۔
یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ اے آر رحمان نے دپیکا کی آواز کو پاس کر دیا ہے۔
فلم میں مرکزی کردار دپیکا اور رنبیر کپور ادا کر رہے ہیں اور فلم کی شوٹنگ دہلی میں جاری ہے۔
فلم کی نمائش اگلے سال متوقع ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں