ویلنٹائن ڈے منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی 14فروری کو ویلنٹائن ڈے منانے کےلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔

214903
ویلنٹائن ڈے منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی 14فروری کو ویلنٹائن ڈے منانے کےلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔قیمتیں بڑھنے کے پیش نظر تحائف کی قبل از وقت خریداری عروج پر پہنچ گئی تاہم اسکے باوجود قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 30سے 60فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ سروے کے مطابق گفٹ شاپس پر ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے نئے ڈیزائن کے حامل سینکڑوں کی تعداد میں تحائف ڈسپلے کئے گئے ہیں ۔ گزشتہ سالوں میں دیکھا گیا کہ ویلنٹائن ڈے کے دن یا اس سے ایک روز قبل گفٹ شاپس پر خریداروں کا انتہائی رش ہوتا تھاتاہم امسال اکثریت نے ویلنٹائن ڈے پر پیشگی تحائف کی خریداری کر لی ہے ۔خریداروں کا کہنا ہے کہ ویلنٹائن ڈے کے روز دکاندار منہ مانگے دام وصول کرتے ہیں جو انکی پہنچ میں نہیں ہوتے۔ سروے میں لوگوں کا کہنا تھاکہ دکاندارشاید یہ سوچتے ہیں کہ ویلنٹائن ڈے پر زیادہ تر نوجوان جوڑے تحائف کا تبادلہ کرتے ہیں اس لئے وہ منہ مانگے دام بھی دینے کو تیار ہوتے ہیں جبکہ ایک دوسرے سے محبت کے اظہار کے لئے بہن بھائی ‘ کزنز ‘ بچے اپنے والدین اور طلبہ اساتذہ کو بھی تحائف دیتے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں