فلمیں چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں:امیتابھ بچن

بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے کہا ہےکہ فلموں سے ابھی ریٹائرمنٹ کا دور دور تک امکان نہیں ہے

213635
 فلمیں چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں:امیتابھ بچن

بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کی عمرزیادہ ہوگئی ہےمگرروح جوان ہے۔
امیتابھ بچن کہتےہیں کہ ابھی ریٹائرمنٹ کا دور دور تک امکان نہیں ہے ۔
اپنی نئی فلم شمی تابھ کی تشہیرکیلئے امیتابھ بچن نے دیگر فنکاروں کے ساتھ لندن میں پریس کانفرنس کیاور کہا کہ یہ فلم بالکل اچھوتی کہانی پربنائی گئی ہے۔
فلم کےبارےمیں امیتابھ بچن نے کہاکہ یہ 2 افراد کی کہانی پرمبنی ہے جوغیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں اور جب وہ مل جاتے ہیں توانتہائی دلچسپ صورتحال پیداہوتی ہے۔
امیتابھ بچن کاکہناتھا کہ نوجوان اداکاروں کےساتھ کام کرنےمیں انہیں بہت خوشی ہوتی ہے۔
بگ بی نےکہاکہ فلم کی نوجوان کاسٹ کی پرفارمنس ان کےلیےحیران کن تھی اورفلم کامیاب رہےگی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں