فواد خان:فلم فئیر ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی اداکار

فلم" خوبصورت " سے بالی وُڈ میں اپنے کیرئیر کا اغاز کرنے والے پاکستانی اداکار فواد خان فلم فئیر ایوارڈ جیت لیا

205946
فواد خان:فلم فئیر ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی اداکار

فلم" خوبصورت " سے بالی وُڈ میں اپنے کیرئیر کا اغاز کرنے والے پاکستانی اداکار فواد خان فلم فئیر ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

گذشتہ روز ممبئی کے یش راج فلم اسٹوڈیو میں 60 فلم فئیر ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں فواد خان نے بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
اس کیٹیگری میں فلم "ہیروپنتی" کے ٹائیگر شروف، فلم "مردانی" کے طاہر راج بھش، فلم "ہولی ڈے " کے فریدے دارووالا اور فلم "فلمستان" کے شارب ہاشمی ،فواد خان کے مد مقابل تھے۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فواد خان نے فلم کی پوری کاسٹ اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
بھارتی اداکارہ سونم کپور کے بعد فواد خان اب کرینہ کپور کے ساتھ فلم "اُڈتا پنجاب " میں جلوہ گر ہوں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں