سرمائی کیمپوں کا انعقاد۔متعدد غیر ملکی طالبات کی شرکت

وزارت کھیل اور أمور نوجوانان اور ترک محکمہ اوقاف کی طرف سے منعقدہ سرما ئی کیمپ میں ترکی کے علاوہ البانیہ، قازقستان،کوسوو،سربیا،یونان،ایریٹریا ،ایتھیوپیا ،یمن ،ہیٹی اور صومالیہ سے تقریبا ایک سو اڑسٹھ طالبات شامل تھیں

199483
سرمائی کیمپوں کا انعقاد۔متعدد غیر ملکی طالبات کی شرکت

وزارت کھیل اور أمور نوجوانان اور ترک محکمہ اوقاف کی طرف سے منعقدہ سرما ئی کیمپ متعدد ممالک کے نوجوانوں کو یکجا کرنے کا سبب بن رہا ہے۔
اس سلسلے میں پہلا کیمپ ضلع عثمانیہ میں اختتام پذیرہوا ۔
اس کیمپ میں ترکی کے علاوہ البانیہ، قازقستان،کوسوو،سربیا،یونان،ایریٹریا ،ایتھیوپیا ،یمن ،ہیٹی اور صومالیہ سے تقریبا ایک سو اڑسٹھ طالبات شامل تھیں۔
اس کیمپ کے آخری روز کیمپ فائر کا بھی انعقاد کیا گیا ۔
بعد ازاں طالبات نے اشعار اور حمد و نعت خوانی کا بھی مظاہرہ کیا ۔
یہ سرمائی کیمپ پانچ روز کےلیے ترکی کےمختلف شہروں میں منعقد ہونگے۔
اس کیمپ کے انعقاد تک طلبہ کو شہروں کےتاریخی و سیاحتی مقامات سے واقفیت حاصل کرنے کا موقع ملے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں