فرشتہ صفت دلکشی کا پیکر:طوبی بویوک استون

پاکستانی ناظرین نے ترک ڈرامہ سیریل آسی کو بھی بے حد سراہا جس کا مرکزی کردار طوبی بویوک استون نے اداکیا

193148
فرشتہ صفت دلکشی کا پیکر:طوبی بویوک استون

پاکستانی ناظرین نے ترک ڈرامہ سیریل آسی کو بھی بے حد سراہا جس کا مرکزی کردار طوبی بویوک استون نے اداکیا ۔ طوبی اپنی خوبصورتی اور اداکاری دونوں ہی سے ناظرین کو محو کر دیتی ہیں۔ طوبی کی پیدائش 5 جنوری سن 1982 کو استنبول میں ہوئی جنہوں نے اپنی فن تعلیم معمار سنان یونیورسٹی سیٹ ڈیزائننگ میں حاصل کی ۔ دور طالب علمی میں انہیں کچھ اشتہارات میں کام کرنے کا موقع ملا جس کے بعد انہیں ہدایت کار تورمس گیریت اولو نے ٹی وی ڈراموں میں موقع دیا ۔
طوبی بویوک استون نے اپنی فنی زندگی کا آغاز سن 2003 میں ڈرامہ سیریل سلطان مقام سے کیا جس میں ان کا کردار چار اقساط پر مشتمل تھا بعد میں انہیں مختلف ڈراموں میں کردار ملنے لگے جن سے اُن کی شہرت پورے ملک سے نکل کر مشرق وسطی کے عرب ممالک اور بلقان تک پھیل گئی ۔
طوبی کو اصل شہرت ڈرامہ سیریل آسی سے ملی جس نے انہیں شہرت کے آسمان پر پہنچادیا ۔یہ ڈرامہ دنیاکے 67 ممالک میں ٹیوی پر پیش کیا گیا جسے لوگوں نے دیکھا اور خوب پسند کیا ۔


طوبی بویوک استون نے پیرس میں 28 جولائی سن 2011 کو اداکار اونور سائی لاک سے شادی کرلی ان کی اس شادی سے دو جڑواں بیٹیاں بھی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں