میرا سلطان کی خرم: مریم اوزیرلی

خرم سلطان کا کردار مریم اوزیرلی نے نبھایا ہے جس کے کردار نے مریم کو راتوں رات شہرت سے نواز دیا

177749
میرا سلطان کی خرم: مریم اوزیرلی

جیو کہانی سے پیش کئے جانے والے ترک ڈرامے میرا سلطان کا مرکزی کردار خرم سلطان تیزی سے مقبولیت حاصل کررہا ہے۔ خرم کا کردار اپنے معصوم حسن اور نازو انداز سے لوگوں بالخصوص نوجوانوں میں بے حد مقبول ہوگیا ہے۔ خرم سلطان کا کردار مریم اوزیرلی نے نبھایا ہے۔ اس کردار نے مریم کو راتوں رات شہرت سے نوازا۔اداکارہ مریم جرمنی میں پیدا ہوئیں، ان کے والد کا تعلق ترکی اور والدہ کا جرمنی سے تھا۔ بچپن میں مریم کے اہل خانہ ہیمبرگ منتقل ہوگئے جہاں فریس ایکٹنگ اسٹوڈیو سے 2000سے 2003تک مریم نے اداکاری کی تربیت حاصل کی اور جرمنی کی بہت سی پروڈکشنز میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن انہیں شہرت میرا سلطان سے ہی حاصل ہوئی۔مریم نے اس کردار کیلئے بہت محنت کی اور آٹھ ماہ تک جاری سلیکشن کے مرحلے میں خود کو دوسرے امیدواروں سے بہتر ثابت کیا”میرا سلطان“ جیسے بڑے پراجیکٹ میں کردارحاصل کرنے کے بعد مریم اپنی فیملی کو جرمنی میں چھوڑ کر ترکی منتقل ہو گئیں۔ والد کا تعلق ترکی سے ہونے کے باوجود مریم ترک زبان بولنے سے قاصر تھیں ،ڈرامے میں اپنے کردار کی طرح انہوں نے حقیقی زندگی میں بھی ترک زبان سیکھی۔ ان کے کردار میں ان کے لہجے سے حقیقت کا رنگ بھر گیا اور انہوں نے اداکاری سے اسے مزید پر اثر بنادیا۔ 2011میں مریم کو ان کی محنت کا صلہ ملا اور انہوں نے دومرتبہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا اور 2012میں ڈراموں کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ مریم گھڑ سواری، تیراکی اور باسکٹ بال کی شوقین ہیں، کباب اور اسپیگھٹی رغبت سے کھاتی ہیں ، نیلے اور لال رنگ پسند کرتی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں