سلیوٹ، اعتزاز حسین کی قربانی کو ایک خراج تحسین

شہزاد رفیق "سیلوٹ" کے نام سے اعتزاز حسین پر فلم بنائیں گے

176505
سلیوٹ، اعتزاز حسین کی قربانی کو ایک خراج تحسین

شہزاد رفیق "سیلوٹ" کے نام سے اعتزاز حسین پر فلم بنائیں گے۔

پاکستان کےتجربہ کار ڈائریکٹر شہزاد رفیق نے 6 جنوری کو لاہور کے الحمرہ آرٹ کمپلکس میں اعلان کیا ہے کہ وہ گذشتہ سال شمال مغربی پاکستان میں 2000 بچوں کی جان بچانے کے لئے اپنی جان کو قربان کرنے والے بچے اعتزاز حسین کی زندگی پر فلم بنائیں گے۔
فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے رفیق نے کہا کہ "اعتزاز کی بہادری یہ ثابت کرتی ہے کہ اس وطن عزیز کو بچانا صرف حکومت اور فوج کی ہی نہیں اس کے شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ " اعتزاز ہمارا قومی ہیرو ہے اور اسے ہیرو کی شکل میں جاننے کی ضرورت ہے"۔
شہزاد رفیق نے ایمان، بہادری اور قربانی کے پیغام کو پھیلانے کے لئےپاکستان بھر کے ہر اسکول میں اس فلم کی نمائش کرنے کے ارادے کا بھی اظہار کیاہے۔
فلم کے نائب ڈائریکٹر حسنات آفریدی نے کہا کہ فلم میں بچپن سے شہادت تک اعتزاز حسین کی زندگی کو پیش کیا جائے گا اور فلم میں سینئر فنکاروں کے ساتھ ساتھ متعدد نئے چہرے بھی کام کریں گے۔
فلم کے مرکزی کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے رفیق شہزاد نے کہا کہ "ہم فلم کو بڑے ناموں سے سجانا نہیں چاہتے بلکہ ہماری بنیادی کوشش یہی ہے کہ ہم اس سچی کہانی کو اس کے اصل روپ میں پیش کریں"۔
فلم سلیوٹ مارچ میں شروع ہو گی اور مئی 2015 تک اس کی نمائش متوقع ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں