جرمنی: اسلامک ریلیف کی طرف سے امدادی مہم کا آغاز

بین الاقوامی انسانی امداد سوسائٹی " اسلامک ریلیف" کی طرف سے جاری کردہ " یتیم کا کھانا" نامی مہم 2 جنوری کو جرمنی بھر میں شروع ہو رہی ہے

168252
جرمنی: اسلامک ریلیف کی طرف سے امدادی مہم کا آغاز

بین الاقوامی انسانی امداد سوسائٹی " اسلامک ریلیف" کی طرف سے جاری کردہ " یتیم کا کھانا" نامی مہم 2 جنوری کو جرمنی بھر میں شروع ہو رہی ہے۔
اس مہم میں ملک بھر سے مسلموں اور غیر مسلموں کے اجتماع سے شروع ہونے والی یہ مہم یتیموں کی مدد کرے گی ۔
سابق جرمن صدر کرسٹین وولف اور مہاجرین، پناہ گزین اور ہم آہنگی کے امور کے ذمہ دار وزیر اعلٰی آئیدن اوزعوز بھی اس مہم کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
وولف 12 جنوری کو ہینوور میں ایک مسلمان کنبے کے مہمان کی حیثیت سے ان کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھائیں گے جبکہ اوزعوز 3 فروری کو ایک شامی کنبے کے مہمان بنیں گے اور اس طرح ان کنبوں کو امداد فراہم کریں گے۔
اسلامک ریلیف مہم جرمنی میں لوگوں کو مشکلات کے شکار یتیم بچوں کی ذمہ داری قبول کرنے کی اپیل کر رہی ہے اور مختلف ادیان اور نسلوں والے انسانوں کو ایک جگہ پر ملا رہی ہے۔
واضح رہے کہ "یتیم کا کھانا" نامی یہ مہم 2 جنوری سے 2 فروری 2015 تک جاری رہے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں