"سال کا فنکار" نامی ایوارڈ اپنے حقدار تک پہنچ گیا

اس سال یہ ایوارڈ نوجوان فوٹو گرافر اور ڈائریکٹر بارش کھاراموچو کو دیا گیا

164391
"سال کا فنکار" نامی ایوارڈ اپنے حقدار تک پہنچ گیا

کوسووا میں ترک فنکار سوسائٹی کی طرف سے ہر سال دیا جانے والا "سال کا فنکار" نامی ایوارڈ اپنے حقدار تک پہنچ گیا ہے۔

اس سال یہ ایوارڈ نوجوان فوٹو گرافر اور ڈائریکٹر بارش کھاراموچو کو دیا گیاہے۔
کھاراموچو حالیہ سالوں میں بنائی گئی دستاویزی فلموں کی وجہ سے مرکز توجہ بنے۔
"سال کا فنکار " ایوارڈ پیش کرتے ہوئے کوسووا کے پبلک منیجمنٹ کے وزیر ماہر یاجی لار نے کہا کہ "یہ ایوارڈ پرزرن اور کوسووا کے تمام نوجوانوں کی طاقت کا ثبوت ہے"۔
واضح رہے کہ کھاراموچو نے سربیا میں منعقدہ 'ڈیجیٹل کاروان ' نامی فلم فیسٹیول میں کوسووا کے پرچم سے متعلق "کس کا پرچم " نامی دستاویزی فلم کے لئے بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں