ہانگ کانگ:  لاکھوں ڈالروں کی لوگوں پر بارش

ہانگ کانگ میں کرنسی نوٹوں کی ایک گاڑی 535 ملین ایچ کے ڈی یعنی ہانگ کانگ ڈالر 6 ارب 80 لاکھ روپےلے کر جا رہی تھی جس شاہراہ پر اس کو حادثہ پیش آیا جس سے نوٹوں کے ڈبے گاڑی سے نکل کر شاہراہ پر پھیل گئے

160230
ہانگ کانگ:  لاکھوں ڈالروں کی لوگوں پر بارش

چین کے نیم خود مختار علاقے ہانگ کانگ میں کرنسی وین کو حادثہ پیش آنے سے نوٹ شاہراہ پر بکھر گئے۔
ہانگ کانگ میں کرنسی نوٹوں کی ایک گاڑی 535 ملین ایچ کے ڈی یعنی ہانگ کانگ ڈالر 6 ارب 80 لاکھ روپےلے کر جا رہی تھی جس شاہراہ پر اس کو حادثہ پیش آیا جس سے نوٹوں کے ڈبے گاڑی سے نکل کر شاہراہ پر پھیل گئے۔

حکام کے مطابق 35 ملین ہانگ کانگ ڈالر یعنی 45 کروڑ روپے کے ڈبے کھل گئے تھے اور اس سے نوٹ شاہراہ پر موجود شہریوں نے اٹھا لیے۔
پولیس نے 20 ملین ہانگ کانگ ڈالر واپس جمع کرنے کا دعویٰ کیا جبکہ مزید 15 ملین ہانگ کانگ ڈالرکے حوالے سے معلوم نہ ہو سکا کہ کس کے پاس کتنی رقم ہے۔


حکام کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ میں مختلف بینکوں کو کرنسی نوٹ فراہم کرنے والی وین کو حادثہ پیش آیا تھا۔
حادثے کے بعد ڈرائیور کو یہ احساس نہ ہو سکا کہ وین سے نوٹوں کے متعدد ڈبے سڑک پر گر گئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق شہریوں نے مفت آئے مال کو غنیمت جانا اور متعدد افراد نے ٹریفک کو متاثر کرکے پیسے اُٹھانے کو ترجیح دی جبکہ پولیس کی آمد سے قبل ہی اکثر شہری سڑک سے محفوظ مقام پر پیسوں سمیت جا چکے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں