فلم کی دنیا سے سانحہ پشاور پر غم و غصے کا اظہار

میں نے پشاور میں معصوم بچوں پر حملے کے بارے میں سنا اور اس خبر نے مجھے ہلا کر رکھ دیا ہے: عامر خان

152388
فلم کی دنیا سے سانحہ پشاور پر غم و غصے کا اظہار

پاکستان کے شہر پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 132 بچوں سمیت 145 تک پہنچ چکی ہے اور اس المناک موقع پر بالی وُڈ کے ستاروں نے بھی اپنے ٹویٹر پیغامات میں تعزیت کی ہے اور اپنی ہمدردیوں اور دلی جذبات کا اظہار کیا ہے۔

یہ قتل عام پاکستان کی تاریخ کا شدید ترین قتل عام تھا اور ہلاک ہونے والے بچوں کی اکثریت 16 سال یا اس سے کم عمر کی تھی، بالی وُڈ اداکاروں نے اپنے ٹویٹر پیغامات میں اس مکروہ فعل پر شدید جذباتی دھچکے کا اظہار کیا ہے اور اس کی شدید الفاظ میں مذّمت کی ہے۔
شاہ رُخ خان اور امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ ہم ابھی تک شاک کی حالت میں ہیں انہوں نے اس وحشیانہ اور شرمناک حملے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
عامر خان نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "میں نے پشاور میں معصوم بچوں پر حملے کے بارے میں سنا اور اس خبر نے مجھے ہلا کر رکھ دیاہے"۔
شاہد کپور نے اپنے ٹویٹر میں اسے یوم سیاہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ "معصومیت کا قتل عام، انسانیت کہاں گئی ہے، نہ تو مذہب اور نہ ہی خدا اس کی اجازت دیتا ہے۔ میری دعائیں پشاور کے متاثرین کے ساتھ ہیں"۔
عالیہ بھٹ نے اپنے ٹویٹر میں اسے غیر انسانی فعل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ "صرف یہ سوچنا ہی کہ انسان اس قدر وحشی ہو سکتا بہت بُرا احساس ہے"۔
وران دھاون نے اسے یوم سیاہ کہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ" یہ انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ، کوئی بھی دین آپ کو بچوں کو مارنے کی اجازت نہیں دیتا۔ یہ یقین کرنا دشوار ہے کہ کوئی اس قدر وحشی بھی ہو سکتا ہے"۔
سونم کپور، آنوپم کھیر، سنی لیون، فواد خان، علی ظفر، ماہرہ خان اور اینجلینا جولی بھی ان فلمی ستاروں میں شامل ہیں کہ جنہوں نے پشاور حملے میں معصوم بچوں کے قتل عام کی مذمت کی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں