ہمیں یہاں تک ہمارا اتحاد و اخوت لایا ہے: ایردوان

اس زمین میں امن، سکون اور بھائی چارے کا بیج بونے میں 7 صدیاں قبل اناطولیہ میں تشریف لانے والے مولانا جلال الدین رومی جیسے صاحب عشق لوگوں کا بڑا ہاتھ ہے: رجب طیب ایردوان

147740
ہمیں یہاں تک ہمارا اتحاد و اخوت لایا ہے: ایردوان

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہمیں یہاں تک ہمارا اتحاد و اخوت لایا ہے۔۔۔

اس سال استنبول میں تیسری دفعہ منعقد ہونے والی "شبِ عروس استنبول"کی تقریب میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مولانا جلال الدین رومی کی 741 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ اس تقریب میں صدر رجب طیب ایردوان نے بھی شرکت کی ۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس زمین میں امن، سکون اور بھائی چارے کا بیج بونے میں 7 صدیاں قبل اناطولیہ میں تشریف لانے والے مولانا جلال الدین رومی جیسے صاحب عشق لوگوں کا بڑا ہاتھ ہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ بزرگوں سے ملنے والی امن، سکون اور بھائی چارے کی اس میراث کو ہم آنے والی نسلوں تک منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مولانا رومی کے فلسےک پر بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "اپنے عشق الٰہی کی وجہ سے مولانا نے اپنی وفات کی گھڑی کو خوشی کی گھڑی کہا اور اسے وصل کی رات یعنی شبِ عروس سے تعبیر کیا"۔
شب عروس کی تقریب میں صدر ایردوان کے ساتھ ساتھ بلغاریہ، یونان اور کوسووا جیسے بالقانی ممالک سے بھی مہمانوں نے شرکت کی۔
سماع کی محفل کا اہتمام ہوا اور درویش رقص کے ساتھ حمدیہ ترانے گائے گئے۔
صدر ایردوان کو ڈیڑھ میٹر لمبا "الف" کے حرف کی خطاطی کا نمونہ تحفتاً پیش کیا گیا۔
تقریب سماع کی محفل اور قرآن کریم کی تلاوت کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں