جدہ میں سعودی خاتون اور اُن کا ترک ریستوران

اُحد عبدالحافظ نامی اس سعودی خاتون کو ترک کھانوں سے کافی رغبت ہے لہذا اُن کے ریستوران میں ترک شہروں ادانہ اور حتائے کے لذیذ کھانے تیار کیے جائیں گے

141686
جدہ میں سعودی خاتون اور اُن کا ترک ریستوران

اس سال ماہِ جنوری میں ایک سعودی خاتون کی طرف سے وکالت کا دفتر کھولے جانے کے بعد اب کی بار ایک سعودی خاتون ریستوران کھولنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
اُحد عبدالحافظ نامی اس خاتون کو ترک کھانوں سے کافی رغبت ہے لہذا اُن کے اس ریستوران میں ترک شہروں ادانہ اور حتائے کے لذیذ کھانے تیار کیے جائیں گے۔
اس ریستوران کے افتتاح کی تقریب میں سعودی ایوانِ تجارت کے صدر امیر عبداللہ بن محمد السعود اور جدہ میں متعین ترک قونصل جنرل فکرت اوزیر نے شرکت کی ۔
حالیہ عرصے کے دوران سعودی عرب میں اختیار کردہ بعض اصلاحات کی بدولت حقوقِ نسواں کو وسعت دی جاری ہے جو کہ ایک خوش آئند امر ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں