باکو میں ہفتہ ثقافت برائے ترکی

"ترکی ہفتہ ثقافت" کے دائرہ کار میں 27 نومبر تک دارالحکومت باکو میں فنون دستکاری اور تصویری نمائشوں سمیت فلم اور تھیٹر شوز پیش کیے جائیں گے

203706
باکو میں ہفتہ ثقافت برائے ترکی

وزارت سیاحت و ثقافت کے زیر اہتمام آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منائے جانے والے ترکی ہفتہ ثقافت کی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔
وزیر سیاحت و ثقافت عمر چیلک ان سرگرمیوں میں شرکت کی غرض سے باکو کے دورے پر ہیں۔
ہفتہ ثقافت برائے ترکی کا آغاز حیدر علی یف کی قبر پر حاضری کے ساتھ ہوا۔
وزیر عمر چیلک اور ان کے ہمراہی وفد نے باکو میں ترک شہدا کے قبرستان میں حاضری دیتے ہوئے قبروں پر پھول نچھاور کیے۔
عمر چیلک نے بعد ازاں اپنے آذری ہم منصب ابوالفیض قارا یف سے ملاقات کی۔
جس دوران دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
مذاکرات میں ثقافتی و سیاحتی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی خاطر ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیے جانے اور توانائی کے شعبے میں منصوبوں کو ثقافتی سطح سے ہمکنار کرنے کی خاطر مشترکہ امور سر انجام دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
چیلک اور قارا یف نے آذربائیجان قالینوں کے عجائب گھر کی سیر بھی کی۔
"ترکی ہفتہ ثقافت" کے دائرہ کار میں 27 نومبر تک دارالحکومت باکو میں فنون دستکاری اور تصویری نمائشوں سمیت فلم اور تھیٹر شوز پیش کیے جائیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں