مختصر فلموں کا مقابلہ

ترکی کے یورپی یونین کے ڈیلی گیشن کی طرف سے مختصر فلموں کا مقابلہ کروایا جا رہا ہے

182068
مختصر فلموں کا مقابلہ

ترکی کے یورپی یونین کے ڈیلی گیشن کی طرف سے مختصر فلموں کا مقابلہ کروایا جا رہا ہے۔

ترکی کے یورپی یونین کےڈیلی گیشن 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے دائرہ کار میں مختصر دورانیے کی فلموں کے مقابلے کا اہتمام کر رہا ہے جس کا مقصد انسانی حقوق کے موضوع پر شعور و آگاہی میں اضافہ کرنا ہے۔
مقابلے میں شرکت کی آخری تاریخ 7 نومبر 2014 ہے، مقابلے کے بارے میں تفصیلی معلومات اور شرکت کا فارم http://www.avrupa.info.tr/en/eu-and-human-rights/eu-short-film-competition.html"
ایڈریس سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
مقابلے کے نتائج کا اعلان چوتھے یورپی یونین انسانی حقوق کے فلمی دن کے دائرہ کار میں 10 دسمبر 2014 بروز بدھ کو انقرہ میں متوقع تقریب تقسیم انعامات میں کیا جائے گا۔
انسانی وقار اور آزادی کے مرکزی خیال کے ساتھ متوقع اس فلمی مقابلے میں فائنل میں پہنچنے والی فلموں کو 5 سے 19 دسمبر کی تاریخوں میں انقرہ ، چناق قلعے، ایسکی شہر، مرسین ، سینوپ اور وان میں نمائش کیا جائے گا۔
مقابلے میں پہلی تین پوزیشنوں پر آنے والے ہدایتکاروں کو ایک ایک ایچ ڈی کیمرہ، ٹیبلٹ پی سی اور ویڈیو سوفٹ وئیر پروگرام پیش کیا جائے گا اس کے علاوہ یہ تین ہدایتکار یورپ کے اہم ترین فلمی فیسٹیولوں میں سے اوبر ہاؤس مختصر فلموں کے فیسٹیول کو دیکھنے کا بھی موقع حاصل کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں